کلکتہ (یواین آئی) مغربی بنگال میں 20مہینے بعد یونیورسٹی، کالج اور نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک اسکول کل سے کھل رہے ہیں۔گرچہ اس وقت کورونا کی صورت حال قابو میں ہیں تاہم اب بھی کلکتہ، شمالی 24پرگنہ، جنوبی24پرگنہ اور ہوڑہ جیسے اضلاع میں کورونا کے کیسز آرہے ہیں۔اس کے پیش نظر حکومت نے طلبا و طالبات کو کرونا انفیکشن سے بچانے کیلئے سخت ہدایات جاری کئے ہیں۔ ایک طرف طلبا و طالبات میں اسکول و کالج کھلنے پر خوشی کا ماحول ہے تاہم انتظامیہ کیلئے صاف صفائی اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا چیلنج سے کم ہیں ہے ۔حکومت بنگال نے اسکولوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کیا ہے اور اس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا ہے ۔ حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق طلباءاور والدین کو اسکول میں داخل ہونے سے پہلے درج ذیل ہدایات کو ذہن میں رکھنا ہوگا طلباءکو کلاس شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسکول و کالج پہنچنا ہوگا۔ نویں اور گیارہویں جماعت کے کلاسیس کا وقت صبح10بجے سے 3.30 رہے گا۔