مفرور شدہ پاکستان سے عسکریت پسند کارروائیاں انجام دیتا ہے ۔ پولیس
سرینگر///پنی نوعیت کی پہلی کارروائی میں پولیس نے اننت ناگ میں ایک ملی ٹنٹ ہینڈلر کی جائیداد منہدم کردی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعمیر سٹیٹ لینڈ پر تھی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اننت ناگ پولیس نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر، ریکھ حسن پورہ میں ایک غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مکان اور چبوترے کو مسمار کر کے،ریاستی زمین پر سے قبضہ ہٹالیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جائیداد ہارون رشید گانی، ولد عبدالرشید گانی کی تھی، جو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے وابستہ ایک معروف عسکریت پسند ہینڈلر ہے۔پولیس نے کہا کہ ہارون رشید گانی 2018 سے پاکستان سے کام کر رہے ہیں اور ان پر قومی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو منظم کرنے کا الزام ہے۔ انہدام جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے سپورٹ انفراسٹرکچر کو روکنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اننت ناگ پولیس عسکریت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی، اور ضلع میں عسکریت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔تازہ ترین کارروائی جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ہمدردوں اور ان کے اثاثوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کرنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے تیز کوششوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔