حتمی مسودہ تیار،ایک ماہ میں ہوگا عمل مکمل
امتحانات جلد ہی منعقدکئے جائیں گے:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ
سری نگر/اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تقریباً 25 سالوں میں پہلا نصاب نظر ثانی کیا جا رہا ہے، جس میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز (JKAS) کے نصاب کو حتمی شکل دینے کا کام آخری مراحل میں ہے، اور امتحانات جلد ہی منعقد کیے جائیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کواسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ممبراسمبلی اعجاز احمد جان کے ایک سوال کے جواب میں، وزیر اعلیٰ نے انتظامی خدمات کے2018-24 بیچوں کے نصاب کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کو تسلیم کیا لیکن یقین دلایا کہ یہ عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔عمرعبداللہ نے کہاکہ حکومت نے اس عمل کو ہموار کرنے کے لیے کام کیا ہے، حالانکہ نظرثانی کی پیچیدگی کے باعث کچھ ناگزیر تاخیر ہوئی۔ تقریباً 25 سالوں میں یہ پہلا نصاب نظرثانی ہے، جس میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے جموں وکشمیرکے نصاب کا موازنہ دوسری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نصاب سے کیا تاکہ اسے قومی معیارات کے مطابق بنایا جا سکے۔انہوںنے مزیدکہاکہ متعلقہ محکموں بشمول ریونیو، قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس عمل میں تعاون کیا۔ حتمی نصاب کا مسودہ تیار کرنے میں سینئر آئی اے ایس افسران سے بھی مشورہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حتمی مسودہ تیار ہے، اور ہم ایک ماہ کے اندر اس عمل کو مکمل کر لیں گے۔جونیئرJKAS افسران کے 2018 اور2019 بیچوں کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے، عبداللہ نے واضح کیا کہ موجودہ قوانین ان کی خودکار تصدیق کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پروبیشن محکمانہ امتحان پاس کرنے سے مشروط ہے۔رول 16 کے مطابق پروبیشنرز کو سروس میں کنفرم ہونے کے لیے 2سال کے اندر امتحان پاس کرنا ہوگا۔تاہم، جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت بڑی انتظامی تبدیلیوں کی وجہ سے، امتحان منعقد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نو کے لیے قوانین اور ضوابط پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، بشمول محکمانہ امتحان کو کنٹرول کرنے والے۔عمرعبداللہ نے کہانئے انتظامی ڈھانچے اور تازہ ترین قانونی دفعات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع نصاب پر نظر ثانی ضروری تھی۔