سالانہ امتحانات :امتحانی وقت مقرر
طلبہ امتحانی مراکز پر30منٹ پہلے پہنچیں
سری نگر: ۵۱،فروری:جے کے این ایس : جموںوکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی وقت مقرر کردیاہے ،جس کے تحت 10ویں جماعت کے امتحانات شام کی شفٹ اور12ویں کے امتحانات مارننگ شفٹ میں لئے جائیں گے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموںوکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہاہے کہ 10ویں جماعت کے امتحانات شام کی شفٹ میں دوپہرایک بجکر 30منٹ پر شروع ہواکریں گے جبکہ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارننگ شفٹ میں صبح10 بجے سے شروع ہواکریں گے۔JKBOSEنے دونوں جماعتوں کے طلباءوطالبات سے کہاہے کہ وہ امتحانات کیلئے مقررہ وقت سے 30منٹ پہلے ہی اپنے امتحانی مراکز پر پہنچیں ،اور اس سلسلے میں آگے کی منصوبہ بندی کریں اور وقت کے پابند رہیں