بارودی سرنگ کی زدمیں آکر5درانداز ہلاک
پاکستانی دہشت گردہیں ،علاقے میں تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع :سیکورٹی ذرائع
سرینگر/سرحدی ضلع پونچھ کے بٹل سیکٹرمیں دراندازی کی ایک کوشش کے دوران خوفناک دھماکوںکی زدمیں آکر5درانداز مارے گئے ،جن کے بارے میں سیکورٹی حکام کاکہناہے کہ وہ پاکستانی دہشت گردہیں ۔انہوںنے بتایاکہ اس پورے علاقے کو سخت محاصرے میںلیکرتلاشی آپریشن شروع کیاگیاہے ،کیونکہ مزید کچھ دہشت گردوںکے یہاںچھپے ہونے کااندیشہ ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق پونچھ ضلع کا بٹل سیکٹر اسوقت خوفناک دھماکوں سے گونج اُٹھا ،جب یہاں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 پاکستانی دہشت گرد مارے گئے۔سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ5 پاکستانی دہشت گردوں نے پونچھ کے بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق دراندازوںمیں سے ایک نے مبینہ طور پر بارودی سرنگ پر قدم رکھا جس سے ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ’دہشت گرد اپنے ساتھ ایک آئی ای ڈی لے کر جا رہے تھے، اوروہ بھی دھماکوں کیساتھ ہی پھٹ گئی ۔سیکورٹی ذرائع نے مزیدبتایاکہ سرحدپار سے دراندازی کی ایک بڑی کوشش ہونے کی پہلے ہی خفیہ اطلاع ملی تھی اور سیکورٹی فورسزکو پہلے ہی چوکنا کردیاگیا تھا جبکہ دراندازی کی ممکنہ کوشش کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے گئے تھے ۔انہوںنے مزید بتایاکہ پونچھ کے بٹل سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کے نزدیک والے علاقے کوسیکورٹی فورسزنے گھیرے میں لے لیاہے اوریہاں تلاشی کارروائی کا دائرہ وسیع کیاگیاہے کیونکہ مزید کچھ دہشت گردوںکے