ADVERTISEMENT
ماسکو(یو این آئی) دو روسی ٹی یو-160 لڑاکا طیاروں کے بحیرہ بیرنٹس، ناروے کے سمندر اور شمالی سمندر پر پرواز کرنے اور کچھ دیر تک برطانوی لڑاکا طیاروں کے ساتھ رہنے کی اطلاع ملی ہے ۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ دو روسی ٹی یو-160 لڑاکا طیاروں نے بحیرہ بیرنٹس، بحیرہ ناروے اور بحیرہ شمالی کے اوپر ایک منصوبہ بند پرواز کی۔ اس دوران برطانیہ کے یورو فائٹر ٹائفون فائٹرز ان کے ساتھ رہے ۔ٹی یو-160 کے کیبن سے لی گئی ویڈیو کے مطابق ایک موقع پر برطانوی جنگجو روسی بمبار طیاروں کے قریب آگئے ۔ اس دوران ان کے درمیان چند میٹر کا فاصلہ تھا۔
ADVERTISEMENT