کہا دیہی معاش کو فروغ دیا جائے
مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیررورل لائیولی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آج ’ اُمید ‘ کے اَفسران کے ساتھ ایک ورچیول میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع سانبہ میں رورل لائیولی ہُڈس مشن کی بلاک وار پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں سٹیٹ پروجیکٹ منیجر جے کے آر ایل ایم ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجران جے کے آر ایل ایم سانبہ ، وِجے پور ، گھگوال ، سانبہ ، پُر منڈل بلاکوں کے بلاک پروگرام منیجر ان اور ایم ڈی دفترکے دیگر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں مشن فیلڈ اَفسران کو ہدایت دی کہ مشن کی جانب سے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کو جاری کئے گئے فنڈس کو ایس ایچ جی ممبران کو لائیو لی ہڈسرگرمیوں میں بروقت سرمایہ کاری کے لئے جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران سے کہا کہ وہ فارم اور غیر فارم دونوں سرگرمیوں میں بہتر معاش کے لئے کارباری اِداروں کو مزید مضبوط اور فروغ دیں ۔ اُنہوں نے بی پی ایمز پر زور دیا کہ وہ ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ کے مطابق معاش کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کریں تاکہ مقامی کاروباری اِداروں کو فارم اور غیر فارم دونوں شعبوں میں فروغ حاصل ہو۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاکوں میںمشروم ، اچار ، کلری ، خشک آم پاﺅڈر وغیرہ میں اِضافے کے بہتر زیادہ اِمکانات ہیں جن کی مناسب برانڈنگ اور مارکیٹنگ ہونی چاہیئے۔













