جاری کاموں کی جلد تکمیل پردیازور
اولڈ ٹاﺅن میں بابا ہرد ریشی ؒ کی زیارت پر حاضری دی اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے دعا کی
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج ضلع اننت ناگ میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔مشیر فاروق خان نے سرما کے دوران سڑک رابطے پر زرو دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ضروری سہولیات سے رابطے کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔ اُنہوں نے آر اینڈ بی او رمیکنیکل محکموں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف مرکزی سڑکوں بلکہ اندرونی سڑکوں پر بھی برف صاف کر نے کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے سرما ئی مہینوں میں بجلی کی فراہمی میں کم سے کم خلل کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔محکموں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ اس سلسلے میں ضروری بنیادی ڈھانچے کو تیار کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو بجلی کی غیر مقررہ کٹوتیوں کو کم کرنا چاہیئے اور طے شدہ کٹوتیوں سے پہلے ہی عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے سی اے پی ڈی کے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے عارضی سٹوریج پوائنٹس کے قیا م کے لئے مقامات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی باقاعدہ فراہمی ممکن ہوتی رہے ۔اُنہوں نے فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جو سیلاب کے لئے حساس ہیں اور انہیں کمک کی ضرورت ہوسکتی ہے۔اگر کوئی احتیاطی تدابیرہیںتو بغیر کسی تاخیر کے اُٹھائے جائیں۔