گاندربل میں پولیس نے ہلپتی ہنکر گنڈ کے جنگلاتی علاقے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی ۔اطلاعات کے مطابق لکڑی کی اسمگلنگ کے بارے میں مخصوص معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے، ایس ایس پی گاندربل شری نکیل بورکر(آئی پی ایس) کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن کی قریبی نگرانی میں پولیس اسٹیشن گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے گا¶ں ہلپتی ہنکر گنڈ کے جنگلاتی علاقہ سے غیر قانونی لکڑی کے 21 شہتیر ضبط کئے۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 48/2021 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گنڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اس جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔سبز سونے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لکڑی کے اسمگلروں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم کیا ہے۔













