ADVERTISEMENT
نئی دہلی(یو این آئی) مرکزی براہ راست ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے رواں مالی سال میں یکم اپریل سے 8 نومبر تک 98.90 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 115917 کروڑ روپے کے انکم ٹیکس ریفنڈ کیے ہیں۔ سی بی ڈی ٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں ذاتی انکم ٹیکس کے 9712911 معاملوں میں 36000 کروڑ روپے کی واپسی اور کارپوریٹ انکم ٹیکس کے 177184 معاملوں میں 79917 کروڑ روپے کی کل رقم کی واپسی شامل ہے ۔ سی بی ڈی ٹی کے مطابق، اس میں سے 65.31 لاکھ ریفنڈ 2021-22 کے ہیں۔ ان میں سے 12616.79 کروڑ روپے واپس کیے گئے ہیں۔
ADVERTISEMENT