جموں یکم دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کابینہ کے وزیر ستیش شرما نے کہاکہ موجودہ سرکار نے عوام سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈبل راشن کی فراہمی پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد اس حوالے سے لوگوں کو خوشخبری سنائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگار وں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ گیارہ سالوں میں جموں وکشمیر میں کیا کچھ ہوا یہ سب کے سامنے عیاں ہے اور موجودہ سرکار گیارہ ماہ کے اندر اندر خامیوں کو دور کرئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں ڈیلی ویجروں، ٹرانسپورٹروں اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کی خاطر موجودہ سرکار کوشاں اور اس حوالے سے نئی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہے ۔سٹیٹ ہڈ کی واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ستیش شرما نے کہاکہ ہم پر امید ہیں کہ مرکزی سرکار اس پر بہت جلد فیصلہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کی سرکار نے دربار مو کی بحالی کا فیصلہ لیا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی اجلاس کے دوران بھی سرکار نے اپنی پوزیشن واضح کی ہے ۔کابینہ وزیر ستیش شرما نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہاکہ کچھ لوگوں کو یہاں کی زمین چاہئے لوگ نہیں۔ان کے مطابق ہم سے جو زبردستی چھینا گیا ہم اس کی بحالی چاہتے ہیں اور یہ فیصلہ مرکزی سرکار کو لینا ہے ۔جموں وکشمیر میں کھیل کود کو فروغ دینے کے بارے میں وزیر موصوف نے کہاکہ چھ ماہ کے اندرا ندر سپورٹس انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اور وہ اس وقت بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں تاہم جموں وکشمیر میں سپورٹس انفراسٹرکچرمیں کافی خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔ماہانہ راشن میں اضافہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر فوڈ نے کہا:‘سرکار نے اس حوالے سے پالیسی ترتیب دی ہے اور بہت جلد اس کا اعلان بھی ہوگا۔ ’دریں اثنا باوثوق ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ڈبل راشن کی فراہمی کے حوالے سے سرکار نے فیصلہ لیا ہے جس کے تحت اب فی فرد پانچ کے بجائے دس کلو صارفین کو فراہم کئے جائیں گے جبکہ فی راشن کارڈ دس کلو آٹا بھی صارفین کو فراہم کرنے پر مہر ثبت کی گئی ہے ۔بتادیں کہ الیکشن منشور میں نیشنل کانفرنس نے ڈبل راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دو سو یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے اور اب ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے ۔یو این