کپوارہ اورسوپورمیں2الگ الگ سڑک حادثات کے دوران ایک 40سالہ خاتون اورایک 50سالہ مزدور لقمہ اجل بن گیا۔دونوں حادثات کی مناسبت سے متعلقہ پولیس تھانوںنے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے برمری لولاب گاﺅںمیں بدھ کی صبح ایک تیزی رفتار مسافر بس نے بیکن سے وابستہ ایک مزدورکوکچل ڈالا۔عینی شاہدین نے بتایاکہ مسافر بس کی ٹکر لگنے سے زخمی ہونے والا مزدور موقعہ پرہی دم توڑبیٹھا،جسکی شناخت 50سالہ غلام محی الدین شیخ ولدعبدالخالق ساکنہ کرالہ پورہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ ضروری لوازمات کے بعدمہلوک مزدورکی میت لواحقین کے سپردی کردی گئی ۔اس دوران بدھ کوبعددوپہرشمالی قصبہ سوپورمیں ایک 40سالہ خاتون ایک تیزرفتارگاڑی کی زدمیں آکر لقمہ اجل بن گئی ۔معلوم ہواکہ ماڈل ٹاﺅن سوپورمیں تیزی سے آرہی ایک گاڑی نے 40سالہ خاتون مسرہ بیگم زوجہ عبدالرحیم کمار ساکنہ بوٹنگو سوپورکوٹکر ماردی ۔خون میں لت پت خاتون کوسب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایاگیاتاہم ڈاکٹروںنے اُس کومردہ قرار دے دیا۔سوپورپولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ ضروری لوازمات کے بعدمہلوک خاتون کی میت لواحقین کے سپردی کردی گئی ۔پولیس نے بتایاکہ حادثے کاموجب بننے والی گاڑی کوضبط اوراسکے ڈرائیور کوگرفتار کیاگیا۔