سری نگر،جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ۔تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر [؟] جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے ۔ٹریف حکام نے بتایا کہ تازہ برف باری سے پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل حمل بند کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنتھن روڈ پر بھی ٹریفک بند ہے تاہم سری نگر- سونہ مرگ- گمری روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے ۔ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر [؟] جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے ۔حکام نے مسافروں سے لین ڈسپلن کا خاص خیال رکھنے کو کہا ہے اور رام بن اور بانہال کے درمیان پتھر یا مٹی کے تودے گر آنے کے خدشات کے پیش نظر دن کے دوران سفر کرنے مشورہ دیا گیا ہے ۔بتادیں کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے ۔