سرینگر/نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے منگل کے روز کہا کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے ازالہ کےلئے موجودہ حکومت بھر پور کوشش کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام نے بے پناہ مصائب کا سامنا کیا ہے تاہم اب عوامی نمائندہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کےلئے ان کی دہلیز پر آئے گی ۔ نائب وزیراعلی کاعہدہ سنبھالنے کے بعد دوسری بار اپنے حلقہ نوشاہراہ راجوری کادورہ کے دوران ڈپٹی سی ایم سرندر چوھری نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی جس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں یہاں کے عوام کویہ یقین دلانا چاہتا ہوں جو بھی عوام کے جائز مطالبے ہونگے ان پرکھرا اترنے کی بھرپورکوشش کروں گا ۔انہوںنے کہاکہ خطہ پیر پنچال تعمیروترقی کے معاملے میں یاتو نظر انداز کیاگیاہے یا پیچھے رہ گیا۔انہوںنے بتایا کہ اب میں جموں، سانبہ، اُدھمپور ،ریاسی اور دیگر علاقوں کے لوگوںکویہ یقین دلاناچاہتا ہوں کہ سرکار ان کی دہلیز پرآکران کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائےگی ۔نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے اختیار میں جوکچھ ہوگا اس سے کر گزرنے سے ہم گریز نہیں کرینگے ۔انہوںنے کہاتاریخ میں پہلی با رخط پیرپنچال کو نائب وزیراعلیٰ کوعہدہ دیاگیاہے جسکے لئے ڈاکٹرفاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور این سی کے شکر گزار ہےں ۔ہم نے منشور میں جودعوے کئے ہےں انہیں عملی جامہ پہنایاجائےگا ۔انہوںنے کہاہمیں اس بات کااحسا س ہے کہ لوگوں کومشکلات در پیش ہےں ،تاہم مرحلہ وا رطریقے سے مسائل حل ہونگے اور عوام کو راحت ملے گی ۔












