نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اتراکھنڈ یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے ۔مسٹرمودی نے کہا کہ اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے ۔ ہمیں اب روشن اتراکھنڈ کے مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے اور بیرون ملک سے بھی سیاح اتراکھنڈ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اتراکھنڈ کے تارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 برسوں کے قراردادوں کے ساتھ پوری ریاست میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کے ہدف کی بات بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ نو نمبر کو بہت مبارک سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں اور اتراکھنڈ آنے والے یاتریوں اور عقیدت مندوں سے نو درخواستیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ درخواستیں اتراکھنڈ کے لوگوں سے اور چار یاتریوں اور عقیدت مندوں سے ۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے اپنی آنے والی نسلوں کو اپنی گڑھوالی، کما¶نی، جونساری جیسی بولیاں سکھائیں۔ یہ بولیاں اتراکھنڈ کی شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم ہیں۔ دوسرا، ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ تحریک کوہم سب کو آگے بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم پورے ملک میں تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ اتراکھنڈ بھی اس سمت میں جتنی تیزی سے کام کرے گا، اتنا ہی ہم ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے لڑنے کے قابل ہوں گے ۔مسٹرمودی نے کہا، “میری تیسری درخواست ہے کہ آپ سبھی ندیوں اور نالوں کو محفوظ رکھیں۔ پانی کی صفائی کو بڑھانے کے لیے مہم کو تیز کریں۔ وزیر اعظم نے چوتھی درخواست کی کہ اپنی جڑوں سے جڑے رہیں۔ اپنے گا¶ں باقاعدگی سے جائیں اور وہاں سے مضبوط تعلقات رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے لوگوں سے میری پانچویں درخواست ہے کہ وہ اپنے گا¶ں کے پرانے مکانات کو بھی بچائیں۔ آپ ان ہوم اسٹے بنا کر اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔