ADVERTISEMENT
سرینگر/بارڈر سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے آپ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کٹھوعہ ضلع میں 159بٹالین بی ایس ایف کا اہلکار جو کہ اس وقت بوبیا بی ایس ایف کی 82ویں بٹالین میں زیر تربیت تھا نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی ۔ اگرچہ اہلکار کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ ہیرا نگر پہنچا یا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس ضمن میں پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی اور اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار نے کن وجوہات کی بناءپر اس طرح کا سنگین اقدام اُٹھایا ہے ۔
ADVERTISEMENT