حال ہی میں یہاں قائم نئے ہسپتالوں کو پینل میں شامل کرنے کی ہدایت
چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے محکمہ صحت و طبی تعلیم پر زور دیا کہ وہ یہاںدسمبرتک آیوشمان بھارت کے تمام بیک لاگ معاملوں کو حل کرنے کے لئے سخت کوششیں کریں۔میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کے علاوہ ڈائریکٹر سکمز ،میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ، سی اِی او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ، ڈی جی بجٹ اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کیہ جبکہ آﺅٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا ۔اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ مستندمعاملوں بالخصوص پرائیویٹ ہسپتالوں کی ادائیگی کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرے تاکہ وہ عوام کو بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات فراہم کرسکیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ معاملات کی تصدیق کے لئے تعینات عملے کو معقول بنائیں اور اس کے بعد ان کی کراس چیکنگ کریں تاکہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے معاملات پر مناسب کارروائی کی جاسکے اور کسی بھی غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے ان دعوﺅں کی اصلیت کو جانچنے کے لئے ان کی کڑی نگرانی پر زور دیتے ہوئے این ایف ایس اے کنبوں کی ضلع وار کوریج اور ان کنبوں کے افراد کے جاری کردہ گولڈ کارڈ کی کوریج کو دیکھنے کو کہا۔چیف سیکرٹری نے محکمہ کو یہ بھی مشورہ دیا کہ جموں و کشمیر میں کام کرنے والے نئے ہسپتالوں بالخصوص قومی شہرت کے ہسپتالوں کو شامل کیا جائے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے خدمات کے معیار کو بڑھانے اور دیگر اَفراد کو شامل ہونے کی ترغیب دیں گے ۔میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائیلاسز اور آنکو سرجریز کے حق میں اجازت دینے کو محکمہ کی ترجیح دی جارہی ہے۔اُنہوں نے مقررہ وقت میں قبل اَز اِجازت منظوریوں کو تیز کرنے کے لئے ایکشن پلان بھی پیش کیا۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چیئر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بیک لاگ کو دور کرنے کے لئے تیزی سے اَقدامات کئے جائیں گے۔میٹنگ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اس برس 15 مارچ سے شروع ہوئی موجودہ پالیسی مدت کے دوران تقریبا ً2,65,000 پری اتھارائز یشنز کی گئیں اور ادائیگی کے لئے 2,51,487 دعوے جمع کئے گئے۔میٹنگ کو مزید جانکاری دی گئی کہ اَفرادی قوت کے لحاظ سے ایس ایچ اے نے اس میں کافی حد تک اضافہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کے لئے اس عمل کو مزید آسان اور مقررہ وقت پر بنانے کے لئے مزید طبی عملے ، اکاو¿نٹس عملے کو تعینات کیا جائے گا۔