Daily Aftab
20 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

وزیر سکینہ مسعود اِیتو نے بڈگام کا دورہ کیا

by Online Desk
05 نومبر 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ میں صحت سہولیات کا معائینہ کیا
گورنمنٹ ڈگری کالج چاڈورہ کا بھی دورہ کیا اور اِدارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا
وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ مسعود اِیتو نے آج ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کا دورہ کیا اور علاقے میں صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) چترگام، سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) چاڈورہ کا معائینہ کیا اور وہاں مقامی لوگوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج چاڈورہ کا بھی دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر موصوفہ کے ہمراہ ایم ایل اے چاڈورہ علی محمد ڈار، ایم ایل اے بیروہ ڈاکٹر شفیع احمد وانی،ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈائریکٹر کالجز اور مختلف متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔وزیر نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چترگام میں طبی خدمات کی دستیابی، بنیادی ڈھانچے اور عملے کی تعداد کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا چکر لگایا اور ہسپتال کے جنرل وارڈوں ، ایمرجنسی وارڈاور دیگر یونٹوں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کی اور اُنہیں مریضوں کو بہترین معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔محترمہ سکینہ مسعود اِیتو نے کہا،”صحت ہر فرد کے لئے سب سے اہم ہے اور اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم عوام کو بالخصوص دیہی علاقوں میں معیاری صحت خدمات فراہم کریں۔“اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ تمام ضروری اَدویات، آلات اور طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈیوٹی روسٹر پر من و عن عمل کیا جائے تاکہ مطلوبہ عملہ اور ڈاکٹر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں۔وزیر موصوفہ نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں مریضوں اور تیمارداروں سے بھی اِستفساری گفتگو کی اور سینٹر میں فراہم کی جانے والی صحت خدمات کی صورتحال کے بارے میں ان سے موقعہ پر رائے حاصل کی۔اِس موقعہ پراُنہوں نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے وزیر کو مختلف مختلف مسائل اورمطالبات گوش گزار کئے ۔ وزیر موصوفہ نے اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔دریں اثنا، وزیر موصوفہ نے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈِی ایچ) چاڈورہ کا بھی معائینہ کیا اور ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے، مریضوں کی خدمات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی رسپانس میکانزم کا بھی جائزہ لیا۔بعد میں محترمہ سکینہ مسعود اِیتو نے گورنمنٹ ڈِگری کالج چاڈورہ کا بھی دورہ کیا اور اِس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے لیکچر ہال، لائبریری اور کالج کے دیگر حصوں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے کالج کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے فیکلٹی ممبران ، عملے اور طلبا¿ کے مسائل اور تجاویز کو سمجھنے کے لئے بات چیت کی۔اُنہوں نے دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کالج اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے۔اُنہوں نے گورنمنٹ ڈِگری کالج کی مجوزہ جگہ کا بھی معائینہ کیا۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس نئے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے جلد از جلد کام شروع کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ڈپٹی سپیکر کے عہدے کےلئے کوئی پیش کش نہیں کی گئی ۔ سنیل شرما

ڈپٹی سپیکر کے عہدے کےلئے کوئی پیش کش نہیں کی گئی ۔ سنیل شرما

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر سکینہ مسعود اِیتو نے بڈگام کا دورہ کیا
تازہ ترین خبریں

وزیر سکینہ مسعود اِیتو نے بڈگام کا دورہ کیا

05 نومبر 2024
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d