واجپائی نے اپنے دور میں جمہوریت کشمیریت اور انسانیت کی راہ دکھائی
سرینگر/جموں کشمیر اسپیکر کی جانب سے ابھی تک ڈپٹی سپیکر کے عہدے کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی اور اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی او رسرکار کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے ۔اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماءسنیل شرما نے کہاکہ ابھی تک جموں وکشمیر اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی تعیناتی عمل میںلانے کے لئے سپیکر کی جانب سے کوئی پیش کش بھارتیہ جنتا پارٹی کونہیں کی گئی اور اس ضمن میں سرکار یااین سی کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ روایت کے مطابق اسمبلی میں سپیکر حزب اقتدار پارٹی سے تعلق رکھتاہے، جبکہ ڈپٹی سپیکرکاعہدہ حزب اختلاف کے کسی رکن کوبنایاجائےگا ۔اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈ رنے سابق صدر وزیراعظم گورنر سمیت 2018سے آٹھ اکتوبر تک اس دنیاسے چلے جانے والے سیاسی شخصیات کوخراج عقیدت اد اکرتے ہوئے کہاکہ آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے اپنے دور میں جو جمہوریت کشمیریت اور انسانیت کی راہ دکھائی موجودہ سرکار بھی اس کے نقشہ قدم پرہے اور وزیراعظم نریندر مودی ننگے پیر لاہو رگئے تھے ۔حزب اختلاف کے لیڈر نے 8اکتوبر تک انتقال کرنے والے سیاسی شخصیات کوخراج عقیدت اد اکرتے ہوئے کہاعلیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی جب تک بحٰثیت اسمبلی ممبراپنی خدمات انجام دیتے رہے ہم ان کے اسکام کی سرہانہ کرتے ہے تاہم جب سے انہوں نے علیحدگی پسندی کے روح جان کو تقویت دیناشروع کیابھارتیہ جنتا پارٹی اسکے مخالف ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کااپنانصب العین ہے۔ انہوںنے کہاہمیں کسی کے ساتھ ذاتی اختلاف نہیں اور ہمارے پا س ملک کو پہلی ترجیحی ہے۔