15,000کلومیٹر اِنسولیٹیڈ ایل ٹی کیبل بچھائی جائے گی اور 1.5لاکھ ایس ٹی کھمبے بھی نصب کئے جائیں گے
کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) ڈِسٹربیوشن کے دائرہ میں ایل ٹی نیٹ ورک کو تبدیل کرنے کے لئے ایک اہم قدم کے طور پرمرکز کی پریمئیر ریمپڈ ڈِسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈِی ایس ایس) کے تحت وادی کشمیر میں 7,000 نئے ڈِسٹری بیوشن ٹرانسفارمر سب سٹیشن نصب کرنے کے عمل میں ہے۔صوبہ کشمیر میں آر ڈِی ایس ایس۔ایل آر ( لاس ریڈکشن) کاموںکے تحت تمام 13 پیکج دیئے گئے ہیں اور یہ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ نئے ڈِی ٹی سب سٹیشنوں کی تنصیب سے صوبہ کشمیر کے تمام 10 اَضلاع میں بجلی کی فراہمی کے معیار اور اعتبار میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ اُنہوں نے کہا، ”کے پی ڈِی سی ایل کے ذریعہ 5 پیکیجوںپر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، شمالی اور جنوبی کشمیر میں 4 پیکیجوں کو این ٹی پی سی اور پی اِی ایس ایل کے ذریعے پی آئی اے کے طور پر عملایاجا رہا ہے جس پر کل 2,316کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سری نگر، بڈگام اور بارہمولہ اَضلاع میں 5 آر ڈِی ایس ایس پیکیجوں کے تحت بڑی تعداد میں ڈِی ٹی سب سٹیشن پہلے ہی بنائے جا چکے ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل ای ڈی اوّل ، دوم اور دوم سری نگر، بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں آر ڈی ایس ایس کے کاموں کو انجام دے رہا ہے جبکہ این ٹی پی سی کے پاس اِی ڈیIVسری نگر، گاندربل، بانڈی پورہ اضلاع ہیں۔ پی اِی ایس ایل پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں کام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا،”اُٹھانے کی صلاحیت بڑھانے کے علاوہ یہ کام بالخصوص وادی ¿کشمیر کے دیہی اَضلاع میں نئے ڈِی ٹی کی تنصیب کے لئے صارفین کی مانگ کو بھی پورا کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آر ڈِی ایس ایس کے تحت سمارٹ میٹرنگ کا کام جلد شروع ہونے اور نئے سٹیل ٹیوبلر کھمبوں اور ایل ٹی۔ اے بی کیبل کی تنصیب سے کے پی ڈی سی ایل اَپنے صارفین کو قابل اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی میں توسیع کا ہدف بنارہاہے جس سے بِلنگ کی کارکردگی میں بہتری اور اے ٹی اینڈ سی نقصانات میں کمی واقع ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 11 کے وی لیول پر 1,485 کی فیڈر میٹرنگ پہلے ہی شروع ہوچکی ہے جبکہ آر ڈِی ایس ایس کے تحت تقریباً 6.85 لاکھ کنزیومر سمارٹ میٹر اور 40,670 ڈِی ٹی میٹر بھی لگائے جائیں گے۔کے پی ڈِی سی ایل ڈِسٹری بیوشن سطح پر ایل ٹی نیٹ ورک کو تبدیل کرنے کے لئے 15,000کلومیٹر طویل ایل ٹی۔اے بی (ائیریل بنچِڈ ) کیبل اور 1.5 لاکھ نئے سٹیل ٹیوبلر کھمبے بچھانے کا بھی ہدف رکھتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایل ٹی۔ اے بی کیبل کی تنصیب سے کے ڈِی پی سی ایل اگلے 2برسوں میں اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کافی حد تک کم کرے گا جس سے کارپوریشن اَپنے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے قابل ہوگی۔












