کئی ملٹنسی کارروائیوں میں ملوث تھا ، پولیس کے لئے بڑی کامیابی ، آئی جی پی کشمیر
سرینگر/وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے خانیار علاقے میں ہفتہ کو شروع ہونے والے ایک تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر عثمان بھائی مارا گیا۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ودھی کمار بردی نے بتایا کہ لشکر طیبہ کا انتہائی مطلوب کمانڈر عثمان بھائی خانیار میں ایک دن تک جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان عسکریت پسندی سے متعلق کئی مقدمات میں مطلوب تھا جس میں غیر مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز کے قتل بھی شامل تھے۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ وہ انسپکٹر منظور کے قتل میں بھی ملوث تھا۔قبل ازیں، ایک مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انکاو¿نٹر شروع ہوا۔ اس جھڑپ میں ایک جنگجوکو ہلاک کیا گیا جبکہ چار اہلکار زخمی