حکومت کا ادویہ سازکمپنیوں کو حکم ، رعایات کو صارفین تک پہنچانے کی ہدایت
سرینگر/ْ حکومت نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ اور جی ایس ٹی میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچانے کے لئے کینسر مخالف تین ادویات کی قیمتیں کم کریں۔سستی قیمتوں پر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کے مطابق، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (NPPA) نے ایک دفتری میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں متعلقہ مینوفیکچررز کو تین انسداد کینسر ادویات، Trastuzumab، Osimertinib اور Durvalumab پر MRP کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سال 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں ان تینوں انسداد کینسر ادویات کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے کے اعلان کے مطابق ہے۔محکمہ محصولات، وزارت خزانہ نے اس سال 23 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں تینوں ادویات پر کسٹم ڈیوٹی کو صفر کردیا گیا۔وزارت نے کہاکہ مارکیٹ میں ان دوائیوں کی ایم آر پی میں کمی ہونی چاہیے اور کم ٹیکس اور ڈیوٹیز کے فوائد صارفین تک پہنچائے جائیں۔اسلئے، NPPA نے مذکورہ ادویات کے تمام مینوفیکچررز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی MRP کو کم کریں۔وزارت نے کہا کہ مینوفیکچررز کو ڈیلرز، ریاستی ادویات کے کنٹرولرز اور حکومت کو قیمت کی فہرست یا اضافی قیمت کی فہرست جاری کرنے کی ضرورت ہے جو تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے اور قیمتوں میں تبدیلی کے بارے میں معلومات NPPA کو جمع کراتی ہے۔لوک سبھا میں 2024-25 کے لئے مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ٹرسٹوزوماب، اوسیمرٹینیب اور دوروالوماب پر کسٹم ڈیوٹی کو 10 فیصد سے کم کر کے صفر کرنے کی تجویز پیش کی۔













