اس عظیم قوم کے نوجوان کے طور پر، نوجوانوں ک وکسٹ بھارت 2047 کے وژن کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے
ہماری توجہ زندگی بھر سیکھنے کی مہارت، تخلیقی صلاحیت، تجسس، مسائل کے حل اور تنقیدی سوچ پر بھی ہونی چاہیے
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آج کے متحرک، مسابقتی ماحول اور زندگی میں نئے مقصد کو طے کرنے کے لیے علم کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم قوم کے نوجوان ہونے کے ناطے انہیں وکشت بھارت 2047 کے ویڑن کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ تعلیم کا مقصد صرف نمبر اور درجہ بندی تک محدود نہیں ہے۔ یہ بہتر انسانوں اور مستقبل کے رہنما پیدا کرنے کے بارے میں بھی ہے، جو تعلیم کے شعبے اور عالمگیر معیشت کی ضروریات کے درمیان فرق کو ختم کریں گے۔وائس آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سکاسٹ کشمیر میں امر ا ±جالا گروپ کے زیر اہتمام میدھاوی چھاترا سمان سمروہ سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے بی او ایس ای کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے ہونہار طلبائ کو مبارکباد پیش کی اور تمام طلباءکے روشن مستقبل کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایوارڈ کی تعداد میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑنے پر طالبات کو بھی مبارکباد دی۔اپنے خطاب میں، لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آج کے متحرک، مسابقتی ماحول اور زندگی میں نئے مقصد کو طے کرنے کے لیے علم کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم قوم کے نوجوان ہونے کے ناطے انہیں وکشت بھارت 2047 کے ویڑن کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ تعلیم کا مقصد صرف نمبر اور درجہ بندی تک محدود نہیں ہے۔ یہ بہتر انسانوں اور مستقبل کے رہنما پیدا کرنے کے بارے میں بھی ہے، جو تعلیم کے شعبے اور عالمگیر معیشت کی ضروریات کے درمیان فرق کو ختم کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، تعلیمی اداروں، ٹیچنگ کمیونٹی کے کردار پر زور دیا تاکہ طلباء میں زندگی کی مہارتیں پیدا کی جائیں اور کلاس روم سے باہر سیکھنے کو فروغ دیا جائے۔”ہماری توجہ زندگی بھر سیکھنے کی مہارت، تخلیقی صلاحیت، تجسس، مسائل کے حل اور تنقیدی سوچ پر بھی ہونی چاہیے۔ اس سے باصلاحیت نوجوانوں کو قیمتی اور خصوصی مہارتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی، جو انہیں مستقبل کے چیلنجوں سے مو ¿ثر طریقے سے نمٹنے کے قابل بنائے گی۔پروفیسر نذیر اے گنائی، وائس چانسلر، SKUAST کشمیر؛ پروفیسر اے رویندر ناتھ، وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر؛ ایس سریش کمار گپتا، پرنسپل سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم؛ ایس ایچ سنجیو ورما، کمشنر سیکریٹری جی اے ڈی؛ امر اجالا گروپ کے ایڈیٹرز اور اراکین؛ اساتذہ، طلباءاور ان کے والدین موجود تھے۔













