Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبالؒ ایک ہمہ جہت شخصیت

by Online Desk
09 نومبر 2021
A A
0
SHARES
113
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اپنی انقلابی اور جذباتی شعری سے برصغیر میں ایک تاریخ رقم ہوئی
یوم اقبال کے سلسلے میں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی تقریبات منعقد
سرینگر/09نومبر/سی این آئی// شاعر مشرق اور انقلابی شاعر علامہ سر محمد اقبال کی یوم پیدائش پر دنیا بھر میںیوم اقبال کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ وادی کشمیر میں بھی اس سلسلے میں مختلف انجمنوں اور اداروں کی جانب سے تقریبات منعقد کی گئیں اور مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ کرنٹ نیوآف انڈیا کے مطابق شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبال کے یوم پیدائش پر دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔ 9نومبر1877کو علامہ محمد اقبالؒ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم مکتب سے حاصل کی اور پھر استاد میر حسن کے پاس بھیج دئیے گئے (جب برطانوی حکومت نے علامہ اقبال کو” سر“ کا خطاب دینا چاہا تو انہوں نے پہلے اپنے استاد میر حسن کو ”شمس العلماء“ کا خطاب دینے کی شرط رکھی کہ تب وہ ”سر“ کا خطاب قبول کریں گے)۔ علامہ محمد اقبالؒ نے مشن ہائی اسکول سے میٹرک کیا۔ اس کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور آگئے جہاں انہوں نے 1897میں بی اے کیا اور اس کے دو سال بعد ایم اے کر لیا۔ جس کے بعد وہ اورینٹل کالج میں لیکچرارکے طور پر خدمات سرانجام دینے لگے۔اورینٹل کالج میں علامہ اقبال کی ملاقات مشہور پروفیسر سر تھامس آرنلڈ سے ہوئی جن کے مشورے پر وہ یورپ تشریف لے گئے جہاں سے انہوں نے بیرسٹری کی ڈگری حاصل کی۔ جرمنی کی ایک یونیورسٹی سے انہوں نے پی ایچ ڈی کی۔ان کی پی ایچ ڈی کا موضوع” میٹا فزکس آف پرشیا“تھا۔ مسلم لیگ کی بنیاد 1905میں نواب سلیم اللہ ڈھاکہ میں رکھ چکے تھے، انہوں نے ہندوستان کے تمام نوابین اور والیانِ ریاست کو مسلم لیگ میں شرکت کی دعوت دی۔ انڈین نیشنل کانگریس ہندوﺅں کے مفادات کی محافظ جماعت بن چکی تھی جس کے مقابلے میں مسلم لیگ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے وجود میں آئی، انگلستان میں بھی مسلم لیگ قائم ہو چکی تھی جس کی قیادت جسٹس امیر علی کر رہے تھے۔علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒنے 1911میں مسلم لیگ کی رکنیت حاصل کی اور پھر بڑی سرگرمی کے ساتھ اس کے لئے کام کرنا شروع کر دیا۔ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنی شاعری اور تقاریر کے ذریعے مسلمانانِ ہند کو ایک الگ اسلامی جمہوری ریاست کے حصول کی ترغیب دی۔ علامہ صاحب نے اپنی شاعری کے ذریعے خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے والی مسلم کمیونٹی کو بیدار کرنے اور ایک پرچم تلے اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 1927کے انتخابات میں وہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ انہوں نے مسلمانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں، دیہی علاقوں کی بہتری ،خصوصاًخواتین کی طبی امداد کے لئے زیادہ بجٹ مختص کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ جن دنوں علامہ اقبال پنجاب اسمبلی کے رکن تھے انہی دنوں انہیں آل انڈیا مسلم لیگ کا سیکرٹری بھی منتخب کر لیا گیا۔ علامہ اقبال نے 1930میں آل انڈیا مسلم لیگ کے الہٰ آباد میں منعقدہ اجلاس کے ، اپنے خطبے میں پاکستان کا تصور پیش کیا۔تحریکِ پاکستان انقلابِ فرانس اور روس سے بڑا کارنامہ تھا جس کو اگر علامہ اقبال جیسا شاعر اور مفکر نہ ملتا تو شاید پاکستان کبھی معرضِ وجود میں نہ آپاتا۔ علامہ اقبال ایک فلسفی اور انقلابی ہیں جنہوں نے اپنی قوم تک اپنے نظریات پہنچانے کے لئے اس وقت کے موثر ترین ذریعہِ اظہار شاعری کو چنا۔ علامہ اقبال کا خاندان کشمیری برہمنوں کا خاندان تھا یہ لوگ تین سو سال قبل مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔ ان کے والد شیخ نور محمد اور والدہ نہایت نیک، متقی اور پرہیز گار تھیں۔ ایک رات شیخ نور محمد نے خواب میں دیکھا کہ ان کے صحن میں ایک نورانی فرشتہ اترا ہے جس کے نور کی روشنی دور دور تک پھیل گئی ہے۔ 1932میں علامہ اقبال تیسری گول میز کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن گئے ، قائدِ اعظم محمد علی جناح ہندوستان کی سیاست سے بددل ہو کر انگلستان جا چکے تھے اور وہاں پریوی کونسل میں نہایت کامیاب وکیل کے طور پر پریکٹس کر رہے تھے انہی کے قائل کرنے پر قائدِ اعظم محمد علی جناح وطن واپس آئے۔ اپریل 1936ءمیں قائدِاعظم علامہ اقبال ؒکی قیام گاہ لاہور، تشریف لائے اور علامہ اقبال ؒکو انتخابات لڑنے کیلئے آمادہ کیا۔ علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ نے جون 1936سے نومبر 1937تک قائدِ اعظم کو جو خطوط تحریر کیے وہ تحریکِ پاکستان کی اہم دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں۔1937میں علامہ اقبال کی بینائی خاصی متاثر ہو چکی تھی انہوں نے ایک خط میں قائدِ اعظم سے معذرت چاہی کہ انہیں مسلم لیگ کی خدمات سے سبکدوش کر دیا جائے تاہم ان کی تمام تر دانش اور مشورے مسلم لیگ اور تحریکِ پاکستان کے لئے آخری وقت تک وقف رہے۔ 21اپریل 1938کو یہ عظیم فلسفی ، عظیم رہنما ، عظیم شاعر اور پاکستان کے تصور کے خالق اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انہیں ان کی زندگی میں اپنے خواب کی تعبیر دیکھنا نصیب نہ ہوئی لیکن پاکستانی قوم اپنے محسن کو نہیں بھولی ان کے مزار پر ہر روز پاکستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جموں و کشمیر اس وقت دگرگوں حالات سے دوچار ، لوگوں کی اقتصادی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ / ڈاکٹر فاروق

جموں و کشمیر اس وقت دگرگوں حالات سے دوچار ، لوگوں کی اقتصادی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ / ڈاکٹر فاروق

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبالؒ ایک ہمہ جہت شخصیت
تازہ ترین خبریں

شاعر مشرق علامہ سرمحمد اقبالؒ ایک ہمہ جہت شخصیت

09 نومبر 2021
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d