Daily Aftab
29 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے سیکرٹریوں کی میٹنگ کی صدارت کی

by Online Desk
08 نومبر 2021
A A
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پالیسی اقدامات کی ایک وسیع رینج ، ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور بروقت تکمیل پر تبادلہ خیال
سرکاری سکیموں کا فائدہ ہرفرد تک پہنچانا ہمارا اوّلین فرض ۔ ایل جی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سیکریٹریوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ، جس کے دوران وسیع پیمانے پر پالیسی اقدامات ، ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور بروقت تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے مختلف پالیسیوں اور اقدامات کو پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکیموں کے فائدے ہرفرد تک پہنچنے کو یقینی بنانا ہمارا اوّلین فرض ہے ۔ دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ڈسٹرکٹ اِنچارج سیکرٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زمین پر موجود افسران تمام مرکزی اور یو ٹی سکیموں کے فوائد پوری شفافیت کے ساتھ فراہم کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے ہر پنچائت سے کم از کم پانچ باصلاحیت نوجوانوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جو کاروباری بننے کے خواہشمند ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یو ٹی حکومت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزی روٹی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ڈائریکٹوریٹ میں ای دفاتر کو فعال بنانے کیلئے ایک ماہ کی آخری تاریخ مقرر کی ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو آڈٹ کرنے اور افرادی قوت کی معقولیت کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ کاموں کے خرچ کیلئے یوٹیلائیزیشن سر ٹیفکیٹ پیش کریں بالخصوص مرکزی معاونت والی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر پیش کریں ۔ مختلف سماجی تحفظ اور فلاحی سکیموں کا باقاعدگی سے جائیزہ لینے کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئیں تا کہ تمام اہل استفادہ کنندگان کا احاطہ کیا جا سکے ۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ امدادی رقم ان تمام کسانوں کو فوری طور پر تقسیم کی جائے ، جنہیں حالیہ برف باری اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر مقررہ کمی اور پانی کی سپلائی میں خلل کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ انتظامی سیکریٹریوں سے کہا کہ وہ زمینی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور عام لوگوں کو تکلیف سے بچنے کیلئے فیلڈ اہلکاروں کو حساس بناتے ہوئے فعال اقدامات کریں ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم وویک بھردواج ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، انتظامی سیکرٹریز ، محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران میٹنگ کے دوران ذاتی طور پر اور ورچیول موڈ کے ذریعے موجود رہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
لالچوک اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ ناکے ، موٹر سائیکلو ں اور آٹو رکھشاﺅں کی تلاشی کا عمل شروع

لالچوک اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ ناکے ، موٹر سائیکلو ں اور آٹو رکھشاﺅں کی تلاشی کا عمل شروع

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دہی کے حیرت انگیز فوائد
صحت

دہی کے حیرت انگیز فوائد

01 مئی 2024
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڈگام میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق کی نشو نما کے لئے ایک طاقتور ذریعہ بنانے پر ہے: منوج سنہا

15 جون 2023
لیفٹیننٹ گورنر نے سیکرٹریوں کی میٹنگ کی صدارت کی
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے سیکرٹریوں کی میٹنگ کی صدارت کی

08 نومبر 2021
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d