جموں وکشمیر یوٹی میں پچھلے چند روز سے کورونا معاملات میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اس سلسلے میں سب سے زیادہ کیس وادی سے درج کئے جارہے ہیں جس میں ضلع سرینگر سرفہرست ہے ۔اس بیچ حکام نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میںپیر کو کووڈ-19 کے 14 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی جس سے علاقے میںکورونا وائرس کی تعدادمیںمزیداچھال آکر ان کیسوں کی تعداد 21,047 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 122 ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں گزشتہ سال وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے کووڈ سے متعلق 209 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں سے 151 کا تعلق لیہہ سے جبکہ 58 کا تعلق کرگل سے ہے۔تفصیلات کے مطابق چ6 مریض صحت یاب ہو کر لیہہ کے اسپتال سے گھروں کیلئے رخصت کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 20,716 ہے۔