نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.24 فیصد ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد پر آ گئی ہے ۔ دریں اثناءہفتہ کو ملک میں 28 لاکھ 40 ہزار 174 افراد کو کورونا سے بچا¶ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 365 افراد کو کورونا سے بچا¶ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 10,853 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہزار 432 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار 900 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 1,44,845 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 526 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 60 ہزار 791 ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پہنچ چکی ہے ۔ ریاست کیرالہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکے معاملہ میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے ، جہاں ایکٹیو کیسز 855 سے گھٹ کر 73497 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 6934 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4901369 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 467 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33515 ہو گئی ہے ۔آندھرا پردیش میں مہلک وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز192 سے گھٹ کر 3568 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2049961 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14392 ہو گئی ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں ایکٹیو کیسز23سے بڑھ کر مجموعی تعداد 351 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414629 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے ۔













