Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

”ون نیشن ون الیکشن“ کی تجویز کو منظوری

by Online Desk
18 ستمبر 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ملک میں لوک سبھا، اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کاایک ساتھ انتخابات کرانے کی تجویز کو نافذ کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے ملک میں لوک سبھا، اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے ایک ساتھ انتخابات کرانے کے انتہائی اہم ہدف ‘ ون نیشن، ون الیکشن ‘ کی جویز کو نافذ کرنے کے سلسلے میں آج ایک اہم فیصلہ کیا اور سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی اس تجویز کو بدھ کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں فیصلوںکے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، "کابینہ نے آج ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور ون نیشن ، ون الیکشن کے حوالے سے تشکیل کردہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی ہے ۔مسٹر ویشنو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس نظام کے حوالے سے سیاسی اور سماجی میدان میں وسیع بحث کرے گی۔ اس کے بعد اسے تمام فریقوں کی رضامندی سے نافذ کیا جائے گا اور اسے 2029 تک اسی مدت میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی رپورٹ ویب سائٹ پر موجود ہے ۔ کوئی بھی اسے دیکھ کر اپنی رائے دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے اس خیال پر انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اسے کب نافذ کیا جائے گا، مسٹر ویشنو نے کہا کہ دو تین ماہ میں اس پر بحث کرنے کے بعد اتفاق رائے ہو جائے گا، اس اتفاق رائے کے مطابق عمل درآمد سے متعلق ایک گروپ بنایا جائے گا جو اس نظام کے لیے ضروری قانون بنائے گا۔ ترمیم وغیرہ جیسے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرے گا۔ حکومت اسے 2029 تک موجودہ دور حکومت میں ہی نافذ کرنا چاہتی ہے ۔ جب کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے سے ون نیشن، ون الیکشن کو ناممکن قرار دینے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں کئی پارٹیوں کے نمائندوں نے جو سامنے سے مخالفت کر رہے ہیں، بہت تعمیری تجاویز پیش کی ہیں۔ اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر اتفاق رائے سے عمل درآمد ہو سکتا ہے ۔مسٹر ویشنو نے کہا کہ 1952 سے 1967 تک ملک میں تمام انتخابات ایک ساتھ ہوئے تھے ۔ لاءکمیشن نے 1999 میں اپنی 170 ویں رپورٹ میں پانچ برسوں میں لوک سبھا اور تمام قانون ساز اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ سال 2015 میں پارلیمانی کمیٹی کی 79ویں رپورٹ میں بھی اس نظام کو دو مرحلوں میں نافذ کرنے کی بات کی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ میں اسے دو مرحلوں میں نافذ کرنے کی تجویز بھی ہے ۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی تجویز ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے ساتھ تمام بلدیاتی اداروں کے انتخابات کرانے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ون نیشن ون الیکشن کی تجویز کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے ۔ اس سے قبل پارلیمنٹ کی کچھ کمیٹیاں اور سماجی تنظیمیں بھی اس تجویز کی وکالت کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کووند کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ متواتر انتخابات کی وجہ سے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کا نفاذ حکومتوں کے منصوبہ بندی کے فیصلوں کو متاثر کرتا ہے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو روکتا ہے ۔ خیال رہے کہ کووند کمیٹی کو دیئے گئے میمورنڈم میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی تمام اتحادی جماعتوں نے واضح طور پر اس تصور کی حمایت کی تھی، جب کہ کانگریس، عام آدمی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور ترنمول کانگریس جیسی جماعتوں نے اس پر اپنے مختلف اعتراضات درج کرائے تھے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ون نیشن ون الیکشن کے نظام کے نفاذ کے لیے آئین میں ترمیم کا بل لانا ہوگا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کھادوں پر غذائیت کی بنیاد پر سبسڈی کی منظوری

کھادوں پر غذائیت کی بنیاد پر سبسڈی کی منظوری

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

”ون نیشن ون الیکشن“ کی تجویز کو منظوری
تازہ ترین خبریں

”ون نیشن ون الیکشن“ کی تجویز کو منظوری

18 ستمبر 2024
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d