ADVERTISEMENT
کابل(یو این آئی/ اسپوتنک) افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے کہا ہے کہ افغان تاجروں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نرمی کی جا سکتی ہے ۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی درخواست پر چین نے افغان تاجروں کو ویزا جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفارت کاروں نے دو طرفہ تجارت بالخصوص افغانستان سے چین کو خشک میوہ جات کی برآمدات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ADVERTISEMENT














