بغداد(یو این آئی) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر کیا گیا ڈرون راکٹ حملہ ملک میں باغیوں کی سرگرمیوں کو ہوا دینے کی سازش ہے اور اس کا تعلق ‘غیر ملکی طاقتوں ’ سے ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس راکٹ حملے میں مسٹرالکاظمی زخمی ہوئے تھے اور انہیں بعد میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے خود ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔ اس حملے میں ان کے تین سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے ہیں ۔ مسٹر شمخانی نے ایک ٹویٹ کر کے کہا “الکاظمی پر کیا گیا حملہ ایک غداری کی کارروائی ہے جس کا تعلق غیر ملکی طاقتوں سے ہے ، جنہیں ملک میں عدم تحفظ، بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ عراقی وزیراعظم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اہل وطن سے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔