خون میں لت پت باپ بیٹے کو ہسپتال پہنچایا گیا ، باپ کی موت، بیٹا زیر علاج
سرینگر//درنگبل بانپور میں بدھ کی صبح اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے باپ بیٹے کو زور دار ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جن میں سے باپ کی موت ہوگئی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پانپور کے ڈرنگبل علاقے میں بدھ کو ایک ٹینکر کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ درنگبل کے قریب سکوٹی پر سوار باپ بیٹے کو تیز رفتا ر ٹینکر نے ٹکر مارد ی جس کے نتیجے میںدونوں خون میں لت پت ہوگئے اور شدید زخمی حالت میںدونوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں باپ فوت ہوا اور اس کا بیٹا ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ مہلوک کی شناکت عبدالرحیم میر ساکن فرستہ بل پانپور کے بطور ہوئی ہے جبکہ اس کا بیٹا نذیر احمد شدید زخمی ہے ۔ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ادھر واقعے کے والے سے پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت رپورٹ درج کرلی ہے ۔