وزارت نے کہا کہ مہلوکین میں سے 29 کا تعلق کاو بنگ صوبے سے، 45 افراد لاؤ چائی صوبے سے ہیں اور 37 کا تعلق ینبائی صوبے سے ہے۔
ویتنام میں سمندری طوفان یاگی سے 141 افراد ہلاک، 59 لاپتہ ویتنام میں سمندری طوفان یاگی سے 141 افراد ہلاک، 59 لاپتہ
ہنوئی: ویتنام کے شمالی علاقے میں بدھ کی صبح تک سمندری طوفان یاگی سے اور اس کی وجہ سے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 141 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 59 لاپتہ ہیں۔ یہ اطلاع زراعت اور دیہی ترقیات کی وزارت نے دی۔
وزارت نے کہا کہ مہلوکین میں سے 29 کا تعلق کاو بنگ صوبے سے، 45 افراد لاؤ چائی صوبے سے ہیں اور 37 کا تعلق ینبائی صوبے سے ہے۔
ویتنام کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، توین کوانگ صوبے کے مقامی حکام نے منگل کی رات تصدیق کی ہے کہ دریائے لو پر قائم بند پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔
نیشنل ہائیڈرو میٹرولوجیکل فورکاسٹنگ سینٹر نے آج صبح کہا کہ دارالحکومت ہنوئی میں ریڈ ندی سیلاب کی سطح تین میں سے انتباہی سطح 2 سے گزر چکی ہے اور آج سہ پہر اپنی بلند ترین سطح تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی مرکز نے آج صبح تھاو ندی میں پانی کی انتہائی بلند سطح اور متعدد دیگر ندیوں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ مرکز نے شمال کی ندیوں میں حد سے زیادہ سیلابی پانی کی وارننگ دی ہے۔
مرکز نے کہا کہ شمالی علاقہ میں ندی کے کناروں پر نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ زیادہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی توقع ہے۔