نوگام شانگس میں خصوصی پوجا پاٹ
سرینگر/کشمیر ی شاعرہ لل دید کاجنم دن وادی کشمیرمیں جوش او رجذبے کے ساتھ منایاگیا ۔جموںو کشمیر سے تعل رکھنے والے کئی ادیبوں دانشوروں قلمکاروں شعرہ نے لل عرفہ کو انسانت کی علمبردار قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے مظلوموں، یتیموں، بیواوں کی جو خدمت کی ہے ا سے فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔لل عارفہ کوخراج عقید ت ادا کرتے ہوئے انہوں کہاکہ ان ا نکے کلام میں جوطشنگی او رپاکیزگی پائی جاتی ہے وہ انسان کے لئے حصول علم کی خاطر رہنمائی کرتا ہے ۔علماءنے کہاکہ شیخ نور دین ولی ؒ کے کلام سے جس طرح اللہ کی وحدانیت محسن انسانیت کی تعریف اور انسانیت کی خدمت ٹپکتی ہے یہی چاشنی اور یہی بے قراری لل دیدکے کلام سے دکھائی دیتی ہے ۔لل دیدکوخراج عقیدت اد اکرنے کے لئے نوگام شانگس کے شیومندر میں بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں وادی اور جموں کے مختلف علاقوں سے آئیے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے انہیں شندار الفاظ میں خراج عقیدت اد اکرتے ہوئے کہاکہ لل عارفہ نے وادی کشمیرمیں محبت رواداری انسانیت کاجو درس دیاہے ہمیں اس پر قائم رہنے ی ضرور ت ہے تاکہ یہ وادی کشمیر پھر سے جنت کا نظاراہ پیش کرے ۔