کینبرا(یو این آئی/ اسپوتنک) آسٹریلیا میں اتوار کو لوگوں نے لازمی ویکسینیشن کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کئے ۔ 9 نیوز کے مطابق نیو سا¶تھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں ‘ری کلیم دی لائن’ ریلی پرامن طریقے سے نکالی گئی۔ اس ریلی میں لوگ “ویکسینیشن لازمی نہیں” کا نعرہ لگا رہے تھے ۔ اتوار کو جنوبی آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ اور کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ میں بھی لازمی ویکسینیشن کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔ اس دوران ہفتہ کو آسٹریلیا کے شمالی علاقے وکٹوریہ میں میلبورن اور ڈارون میں زبردست مظاہرے ہوئے ۔ یہاں احتجاج پرتشدد ہو گیا۔ جس کے بعد پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس وقت آسٹریلیا میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز کی کل تعداد 19,000 سے زیادہ ہے ۔ ملک میں 16 سال سے زیادہ عمر کے 80 فیصد افراد کو مکمل حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں کووڈ-19 سے متعلق پابندیاں اب کئی ریاستوں سے ہٹائی جا رہی ہیں۔ ان ایس ڈبلیو اور وکٹوریہ نے اپنے ویکسینیشن کے اہداف تک پہنچنے کے بعد لاک ڈا¶ن ختم کر دیا۔