Daily Aftab
6 دسمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ،میدانی علاقوں میں بارشیں

by Online Desk
05 نومبر 2021
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

موسمی صورتحا ل میں تبدیلی سے وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ، آئندہ 24گھنٹوں تک برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 6نومبر کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ کی صبح سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں جمعہ کے دو پہر سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کےساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح اس وقت موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جب آسمان پر کالے بادل چھا جانے کے ساتھ ہی اپر وٹ کی پہاڑیوں پر تازہ برفباری ہوئی جس کے ساتھ ہی موسم سرما نے دستک دی ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی اور دو سے تین انچ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 06نومبر کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔ ادھر موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگرلداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے جبکہ تاریخی مغل شاہراہ پر بھی پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری کے باعث ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے اور ساتھ ہی شمالی ضلع کپواڑہ کے سرحدی علاقوں تک جانے والی ٹریفک کی نقل و حمل کو محدود کیا گیا ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں

لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا

تمام بینک منافع بخش ہوکر ملک کی معیشت مضبوط

اسی بارے میں

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں
تازہ ترین خبریں

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں

05 دسمبر 2023
لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا

05 دسمبر 2023
سیتا رمن نے نئی دہلی اعلامیہ کی توثیق میں تعاون کیلئے جی 20 ممالک کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

تمام بینک منافع بخش ہوکر ملک کی معیشت مضبوط

05 دسمبر 2023
صنعتوں کے ساتھ باقاعدہ تعامل کیلئے ایک رسمی طریقہ کار بنانے کی ضرورت۔ چیف سکریٹری
تازہ ترین خبریں

صنعتوں کے ساتھ باقاعدہ تعامل کیلئے ایک رسمی طریقہ کار بنانے کی ضرورت۔ چیف سکریٹری

05 دسمبر 2023
کولگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
تازہ ترین خبریں

کولگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

05 دسمبر 2023
این آئی اے کورٹ نے عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ منظور کرلیا
تازہ ترین خبریں

دہشت گردی فنڈنگ معاملے میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

05 دسمبر 2023
سرحدی اور بالائی علاقوں میں سڑکوں کے رابطے کو یقینی بنایا جائے ،ڈویژنل کمشنر کی بیکن کو ہدایت
جموں و کشمیر

سرحدی اور بالائی علاقوں میں سڑکوں کے رابطے کو یقینی بنایا جائے ،ڈویژنل کمشنر کی بیکن کو ہدایت

05 دسمبر 2023
 پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنےکیلئے گلوبل ساؤتھ کو ڈیجیٹل پبلک انفرا کو اپنانا چاہیے۔ امیتابھ  کانت
تازہ ترین خبریں

 پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنےکیلئے گلوبل ساؤتھ کو ڈیجیٹل پبلک انفرا کو اپنانا چاہیے۔ امیتابھ  کانت

05 دسمبر 2023
 بھارت زراعت کو جدید بنانے کیلئے کینیا کو 200 ملین امریکی ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا
تازہ ترین خبریں

 بھارت زراعت کو جدید بنانے کیلئے کینیا کو 200 ملین امریکی ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

05 دسمبر 2023
Next Post
بمنہ سرینگر میں سیکورٹی فورسزاور جنگجوﺅں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ

بمنہ سرینگر میں سیکورٹی فورسزاور جنگجوﺅں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ

اہم خبریں

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کں

لیفٹیننٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کا جائزہ لیا

تمام بینک منافع بخش ہوکر ملک کی معیشت مضبوط

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ،میدانی علاقوں میں بارشیں
تازہ ترین خبریں

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ،میدانی علاقوں میں بارشیں

05 نومبر 2021
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(اُردو زبان کو فروغ دینے کی ضرورت)

22 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔