جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز میں ایچ آئی وی اور ایڈز بیداری کے لئے دو ماہ کی آئی اِی سی مہم کا آغاز کیا ہے۔جموں میں مرکزی تقریب گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں میں منعقد ہوئی۔ صوبہ کشمیر میں مرکزی تقریب گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے روڈ سری نگر میں منعقد ہوئی۔ یوٹی لداخ میں اہم سرگرمیاں جی ڈی سی لیہہ اور یونیورسٹی آف لداخ میں منعقد کی گئیں۔صوبہ کشمیر میں افتتاحی تقریب کا افتتاح پروجیکٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی ڈاکٹر عبدالرو¿ف بٹ نے نوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز ڈاکٹر سیما ناز کی موجودگی میں کیا۔جموں میں افتتاحی تقریب کا افتتاح ایڈیشنل ڈائریکٹر جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی ڈاکٹر منو بھٹناگر نے نوڈل پرنسپل جموں ڈویژن کالجز ڈاکٹر ایس پی سرسوات کی موجودگی میں کیا۔لداخ یونیورسٹی میں اِفتتاحی تقریب کا افتتاح وائس چانسلر لداخ یونیورسٹی پروفیسر ایس کے مہتا نے ڈین لداخ یونیورسٹی سٹوڈنٹس ویلفیئر ڈاکٹر جگمت داچین اور جی ڈی سی لیہہ میں لداخ کے پرنسپل اور ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر یانگ چن ڈولما کی موجودگی میں کیا۔تقریب کے آغاز کے موقعہ پر جموں و کشمیر اور لداخ میں واکتھون، پوسٹر سازی مقابلہ، مذاکرہ، نعرہ لکھنا، پلے کارڈ بنانا، لوک پرفارمنس، سکٹ اور ٹار گیٹیڈ اِنٹرونشن (ٹی آئی) این جی اوز اور آئی سی ٹی سی کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام، واٹس ایپ) کی جانب سے ایک سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی گئی تھی جس میں لانچ کی تاریخ پر سنیما ہالوں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میںبیداری پیغامات شامل تھے۔ اِس کے علاوہ مہم کے اس دو ماہ کے دوران مختلف قسم کی باقاعدگی سے بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ان آغازی تقریبات کے دوران مختلف ثقافتی سرگرمیاں جیسے سرسوتی وندنا، لوک پرفارمنس، سکٹ اور طلبا¿کی جانب سے رقص کی پرفارمنس کا بھی اِنعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا¿ کو تینوں جگہوں پر مہمان خصوصی کی طرف سے اعزازات سے نوازا گیا اور معززین کو مومنٹوز پیش کئے گئے۔