سری نگر/ جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج سری نگر میں ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور بین الاقوامی کنونشن سینٹر سے بوٹینیکل گارڈن تک واکتھون میں عوامی نمائندوں، عہدیداروں اور ہزاروں شہریوں کے ساتھ شامل ہوئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم ایک عوامی تحریک بن گئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وجئی وشو ترنگا پیارا ، جھنڈا اونچا رہے ہمارا‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم قوم کی تعمیر کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کی علامت ہے اور یہ ترنگا سے ذاتی تعلق پیدا کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ترنگا یاترا کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں، یو ٹی بھر کے لوگوں نے، جن کا تعلق معاشرے کے مختلف طبقات سے ہے، ہر گھر ترنگا مہم کو قبول کیا ہے اور اسے اپنی گرمجوشی اور حمایت سے متاثر کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے ترنگا ریلیوں، ترنگا کنسرٹس، ترنگا کینوس، ترنگا عہد، ترنگا سیلفیز اور ترنگا میلہ میں شرکت کی اپیل کی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کے شہداء اور بہادروں کو وقف ایک مونوگراف جاری کیا اور ترنگا دستخطی مہم کا آغاز کیا۔