حساس اضلاع میں اضافی فوجیوں ،کمانڈﺅز اور فورسزکی تعیناتی
بی ایس ایف کے خصوصی ڈی جی کھرانیہ کی جموں آمد ،اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
سری نگر/ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران جموں خطے میں تشددکے بڑھتے واقعات اورمختلف اضلاع میں 40سے50اعلیٰ تربیت یافتہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے پیش نظر راجوری ،پونچھ ،ریاسی ،کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں اضافی سیکورٹی کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے لائن آف کنٹرول اور بین الا اقوامی سرحد پر چوکسی کو مزید بڑھادیاگیا ہے ۔ فوج ،فورسز اور پولیس کے اعلیٰ حکام صورتحال پر کڑی نظررکھے ہوئے ہیں ،جبکہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کیلئے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کچھ مہینوں کے دوران راجوری ،پونچھ ،ریاسی،کٹھوعہ ،کشتواڑ اور ڈوڈہ میں غیرملکی ملی ٹنٹوںکی جانب سے فوج ،فورسزاور پولیس پرکئے گئے ہلاکت خیز حملوں کے بعد جموں خطے میں تشددکی اس نئی لہر اور غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر غیر معمولی سیکورٹی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ،جن میں اضافی فوجی دستوں اور کمانڈوز کی حساس علاقوںمیں تعیناتی کے علاوہ بیرون جموں وکشمیر سے طلب کردہ فورسزکی کئی کمپنیوںکی تعیناتی بھی شامل ہے۔اسکے ساتھ ہی حالیہ مہینوںمیں تشددکے شکارہونے والے اضلاع میں سیکورٹی گرڈکو مزید مضبوط اور فعال بنایاگیاہے ۔غیر ملکی دہشت گردوں کی سرگرمیوں پرروک لگانے کیلئے اُن کے مقامی مددگاروں اور معاونین کی تلاش اور پھر گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران 100کے لگ بھگ ایسے ملزمان یعنی ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیاگیا ہے ۔اس دوران بی ایس ایف کے خصوصی ڈی جی نے جموں میں آئی بی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس کے خصوصی ڈائریکٹر وائی بی کھرانیہ جمعہ کو جموں سرحد کے2روزہ دورے پر پہنچے اور ایک اہم میٹنگ میںخطے کی تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔بتایاجاتاہے کہ یہ میٹنگ جموں کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ سرحد پار سے دراندازی کے خطرے کے پیش نظر ہوئی تھی۔وائی بی کھرانیہ کا استقبال بارڈر سیکورٹی فورس کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا اور جموں سرحد کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔ انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے خرانیہ کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن فراہم کی، جس میں جموں میں آئی بی کے ساتھ سرحدی سلامتی اور تسلط کے تمام اہم پہلوو ¿ں کا احاطہ کیا گیا۔بی ایس ایف کے خصوصی ڈائریکٹر وائی بی کھرانیہ نے ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئی جی بی ایس ایف جموں، آئی جی بی ایس ایف کشمیر اور جموں فرنٹیئر کے سینئر افسران نے شرکت کی، جس کے دوران صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جموں خطے کی سیکورٹی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔اپنے دورے کے دوران خصوصی ڈائریکٹر وائی بی کھرانیہ نے بی ایس ایف جوانوں سے بات چیت کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔