آگست02// مٹی کی غیر قانونی نکالنے کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے، سوپور پولیس نے دو ٹریکٹر جن کے رجسٹریشن نمبر JK09 5524 اور JK09 9803 ہیں کو ضبط کیے، اس کے علاوہ دو ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا، جو نالہ پہرو سے معدنیات کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھے۔
پولیس پوسٹ فروٹ منڈی کی پولیس ٹیم نے انچارج پولیس پوسٹ فروٹ منڈی کی سربراہی میں ایس ڈی پی او سوپو کی نگرانی میں کارروائی شروع کی۔ کاروائی کے دوران ڈرائیورکی شناخت رئیس احمد پنڈت ولد محمد رمضان پنڈت اور جاوید احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکن ریبن کو ٹریکٹروں کے ہمراہ مٹی کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث پائے گئے اور ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ سوپور میں مقدمہ درج کیا گیا، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سوپور پولیس عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم سے متعلق ایسی کسی بھی معلومات کو قریبی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں اور مجرموں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔