جموں کے ٹیکس دہندگان کو کیو آر کوڈز کے جعلی اِستعمال کرنے کے خلاف متنبہ
جی ایس ٹی رجسٹریشن کیلئے اَپنی اَسناد اِستعمال کرنے پر زور
ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ نے آج ٹیکس دہندگان کو جعلی یا ایک سے زیادہ کیو آر (کوئیک رسپانس) کوڈ اِستعمال کرنے اور فروخت کو روکنے کا مظاہرہ کرنے والے دھوکہ دہندگان کے نتائج سے خبردار کیا۔ اُنہوں نے ڈیلروں پر زور دیا کہ وہ جی ایس ٹی رجسٹریشن حاصل کرنے والے فون نمبر اور اِی میل جیسی اَپنی اسناد کا اِستعمال کریں تاکہ بروقت نوٹیفکیشن اور مواصلات حاصل کی جاسکیں۔نمرتا ڈوگرہ نے جموں کے سرکل بی کے ٹیکس دہندگان کے ساتھ’ ڈیلرز میٹ‘ کی صدارت کرتے ہوئے جون میں ختم ہونے والے مالی برس 2024-25ءکی پہلی سہ ماہی کی مالی صورتحال کا جائزہ لیا اور بقیہ تین سہ مہینوں کے لئے ریونیو آرگیومنٹیشن کے لئے حکمت عملی وضع کی۔اُنہوں نے صد فیصد ریٹرن فائلنگ کی تعمیل پر زور دیا اور ڈیلروں سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ 99.99 فیصد ریٹرن آخری تاریخ سے پہلے اچھی طرح سے فائل کریں۔ایڈیشنل کمشنر نے جموں شہر کے ڈیلروں کی لگن اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں شہر کے ٹیکس دہندگان روایتی طور پر فرمانبردار رہے اور اَپنے متعلقہ ٹیکس بروقت جمع کرتے ہیں جس کی توقع مستقبل میں بھی کی جاتی ہے۔ اُنہوں نے صد فیصد ریٹرن کی تعمیل اور تمام بلاک شدہ اَدائیگیوں کو کلیئر کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کاروباری نمائندوں کی بھی حوصلہ افزائی کی ہیں کہ وہ اَپنی شکایات کو متعلقہ ایس ٹی او کے ساتھ کھل کر اِشتراک کریں۔نمرتا ڈوگرہ نے ایک تجزیے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ”ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ کھانے پینے کے دکاندار، ریستوراں، ہوٹل مالکان اور دیگر تاجر وں نے اَپنے اَصل ٹرن اوور کو چھپانے کے لئے متعدد یو پی آئی اکاو¿نٹس کے ذریعے ادائیگیاںحاصل کی ہیں جس کا مقصد فروخت کو چھپانا اور ٹیکس انوائسز جاری کرنے سے بچنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کا رُجحان محکمہ کے نوٹس میں ہے اور جلد ہی ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے ایک مہم شروع کی جائے گی۔ایڈیشنل کمشنر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا کہ وہ اَپنی سٹاک پوزیشننگ برقرار رکھیں اور ایس ٹی او کو ہدایت دی کہ غیر مماثلت کی صورت میں سٹاک کا باقاعدگی سے معائینہ کیا جائے۔نمرتا ڈوگرہ نے کہا کہ محکمہ نے دیکھا ہے کہ بہت سے اہم مواصلات ممکنہ ڈیلروں تک نہیں پہنچ سکے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ اور ٹیکس دہندگان کو نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔اُنہوں نے کہا، ”میں نے بہت سے ایسے معاملے دیکھے ہیں جہاں ڈیلر کو عدم تعمیل یا ڈیمانڈ نوٹس کے بارے میں علم نہیں ہے کیوں کہ ان کا اَپنا فون نمبر محکمہ کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔ لہٰذامیں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ ذاتی اِی میل اور موبائل نمبروں کے ساتھ جی ایس ٹی رجسٹر کریں تاکہ بروقت نوٹیفکیشن اور مو¿ثر مواصلات حاصل کی جا سکیں۔اِس سے قبل سٹیٹ ٹیکس آفیسر سرکل بی نیرج شرما نے شرکا¿ کو میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا اور ڈیلروں کا تعارف کرایاجس میں آٹوموبائلز، ریستوراں اور ہوٹلز، ورک کنٹریکٹس، گارمنٹس، الیکٹرانکس، پینٹس اینڈ وارنشنگ، سروس سیکٹر، ٹیوشن سینٹرز، کنسلٹنسی، موبائل اور دیگر ریٹیل سیکٹر کے ڈیلرشامل ہیں۔یہ میٹنگ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں و کشمیر پی کے بھٹ کی ”اَپنے ڈیلر کو جانیں‘پہل کا حصہ تھی، جس کا مقصد ٹیکس دہندگان کے ساتھ سرکل لیول کے افسروں کے رابطے کو بڑھانا ہے تاکہ ان کی تجارتی شکایات اورکمیوں کو جان سکیں۔یہ میٹنگ ٹیکس دہندگان سے رائے حاصل کرنے اور ٹیکس دہندگان میں عدم تعمیل اور ٹیکس چوری کے نتائج سے آگا ہ کرنے کے لئے اہم تھا۔ میٹنگ میں سیکٹر وار کاروبار اور ٹیکس پوزیشن کا جائزہ لینے کے لئے کاروبار کے ہر نمائندے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔