نئی دلی/۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "حکومت سروسز میں اخلاقی اور پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے عہد بستہ ہے”۔سائنس اور ٹکنالوجی، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج(، وزیراعظم کے دفتر ، ایٹمی توانائی اور خلاء اور عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آئی اے ایس افسران کے خلاف کل 142 کارروائیاں شروع کی گئی ہیں، جبکہ ان کے آئی پی ایس ہم منصبوں کے خلاف 213 کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ اس سے ان اہم سروسز میں اخلاقی اور پیشہ ورانہ معیارات سے کسی بھی انحراف کو دور کرنے کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار کی عکاسی ہوتی ہے۔وزیرموصوف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے میں،حکومت کا عزم ان کارروائیوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کی جاری کوششوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ آئی اے ایس افسران کے 142 معاملات میں سے، 106 فی الحال زیر سماعت ہیں، جو ان معاملات کو حل کرنے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 33 مقدمات پہلے ہی ختم کیے جا چکے ہیں، جو سالمیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کی لگن کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، 3 واقعات میں، مختلف عدالتوں کی طرف سے کارروائی کو روک دیا گیا ہے، جو شفاف عدالتی عمل کی نشاندہی کرتا ہے۔جامع شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناتے ہوئے، ان کارروائیوں کی ریاست وار تفصیلات آئی اے ایس افسران کے لیے ضمیمہ-I اور آئی پی ایس افسران کے لیے ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اخلاق اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے، بھارتی انتظامیہ اور پولیس سروسز کے غیر متزلزل عزم پر بھی زور دیا۔ کسی بھی خامی کو فعال طور پر دور کرنے کے یہ اقدامات عوام کے ان اداروں پر موجود اعتماد اور بھروسے کو تقویت دیتے ہیں۔