محکمہ ہیلتھ کی جانب سے لوگوں کےلئے ضروری ایس او پیز جاری
سرینگر/وادی کے کئی علاقوں میں ”دست ، قے اور دیگر انتڑیوں کی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں جن میں ”ڈہیریا“بھی شامل ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے لوگوں کےلئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر میں لوگوں سے کچھ باتوں پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ اس بیماری کی روکتھام کےلئے لوگوں کو ”ایس او پیز‘ ‘ پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہئے ۔اس سلسلے میں، تمام چیف میڈیکل آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، اور بلاک میڈیکل آفیسرز کو اپنے اپنے علاقوں میں وسیع بیداری مہم چلانے کی تاکید کی گئی ہے۔سرکیولرمیں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پینے اور پکانے کے لیے ابلے ہوئے پانی کا استعمال کریں۔ ہاتھ دھونے کےلئے صابن اور دیگر جراثیم کش ادویات مثلاً ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں ۔ ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھویں ۔ متاثرہ افراد سے ضروری دوری بنائیں رکھیں۔ اور اگر کسی شخص کو یہ بیماری لگ گئی ہے وہ فوری نزدیکی ہسپتال یا طبی مرکز میں رپورٹ کریں۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی طرف خصوصی توجہ دیں اور انہیں بار بار ہاتھ دھونے کےلئے کہیں ۔ بچوں ، عمر رسیدہ افراد اور کمبوڈیٹیز والے افراد کو متاثرہ افراد سے دور رکھیں۔اس کے علاوہ بچوں ، عمر رسیدہ افراد میں اگر علامات پائی جائیں تو ان کی صحت پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر ہسپتال لے جائیں ۔ کچی سبزیوں اور سلاد کے استعمال سے پرہیز کریں۔پھلوں کو صحیح طریقے سے دھونے کے بعد ہی استعمال کرنا چاہیے۔سٹریٹ فوڈز اور جنک فوڈز سے پرہیز کریں۔خاص طور پر بچوں کو جنک فوڈ سے دور رکھیں ۔ اس کے ساتھ اُبلا ہوا پانی پیں اور دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کو ترجیح دیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے پائے۔ دن کے اوقات میں براہ راست دھوپ سے بچیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر نے تمام چیف میڈیکل افسران ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹساور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرکیولر کو زیادہ سے زیادہ تشہیر دینے کےلئے گھرگھر مہم چلائیں ، لاوڈ سپیکر کا استعمال کریں ، پوسٹر اور پمفلٹ کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پھیلائیں ، شوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے لوگوں تک جانکاری پہنچائیں۔ اس کے علاوہ وبائی بیماری سے متعلقہ ایس او پیز اور تازہ جانکاری سے عوام کو آگاہ کرتے رہیں تاکہ لوگوں کو صحیح جانکاری ملتی رہے ۔