وادی بھر میں بڑے بڑے اجتماعات سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں منعقد
عید الاضحی کی نماز اداکرنے کے بعد لوگ قربانی دیکر سنت ابراہیم ؑ کو زندہ کرنے میں مصروف
علمائے کرام ، ایمہ مساجد اور خطیبوں نے فلسفہ عیدا لاضحی، قربانی اور سنت ابراہیم اور حضرت اسماعیلؑ سے متعلق مفصل روشنی ڈالی
سرینگر//برصغیر ہندوپاک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور لداخ میں آج سوموار کے روز عید الاضحی کی تقریب سعید پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں جموں کشمیر کے بڑے خانقاہوں ،مساجد، درگاہوں اور زیارتگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے اور وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل سرینگر میں منعقد کی گئی جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف میں آنے والے ذائرین نے حاضری دی اور عید الاضحی کی نماز اداکی اور خطہ عید میں شرکت کی ۔ عید کے پیش نظر درگاہ حضرتبل میں نماز فجر سے ہی درودوازکار ، نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوئی جس میں عقیدت مندوں نے آقائے نام دار حضرت محمد کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ ادھر نماز عید سے قبل اماموں، خطیبوں اور علمائے کرام نے فلسفہ عید الاضحی اور سنت ابراہیم ؑ ، حضرت اسماعیل ؑ اور قربانی سے متعلق مفصل روشنی ڈالی اور لوگوں کے دلوں میں ایمان کا نور تازہ کیا ۔دریں اثناءوادی بھر میں نماز عید کے اختتام کے ساتھ ہی فرزندان توحید نے سنت ابراہیم ؑ کو زندہ کرتے ہوئے قربانی دینے کاسلسلہ شروع کیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق عیدالاضحی کی تقریبات کے سلسلے میںجہاںبرصغیر ہندو پاک میں امت محمدیہ کی جانب سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیںجس دوران سنت ابراہی کو اپناتے ہوئے لوگ عید نماز کے بعد قربانی پیش کرتے ہیں وہیں جموں کشمیر میں بھی اس سلسلے میں بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اس سلسلے میں آج بروز سوموارکو وادی کشمیر میں بھی عید الاضحی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور عید الاضحی کی نماز اداکی گئی ۔ سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرتبل میں منعقد کی گئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور خطہ عید میں شریک ہوئے
۔ درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی اس سب سے بڑے اجتماع میں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے بوڑھے ،مرد و خواتین شامل تھیں۔ درگاہ حضرتبل میں آج نماز فجر سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور بعد میں نماز عید بھی اداکی ۔ ادھر وادی کے دیگر آستانوں، زیارت گاہوں، امام بارگاہوں اور مساجد میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ آثار شریف شہری کلاش پورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ جانب صاحب صورہ ، آستان عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ دستگیر صاحب خانیار اور سرائے بالائے کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے کولگام، پلوامہ ، شوپیاںاور اننت ناگ کے علاوہ ترال ، پانپور اور دیگر جگہوں سے ابھی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ یہاں پر بھی عید میلاد النبی کے سلسلے میں آج جمعہ کے روز بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ، بارہمولہ، ہندوارہ ، سوپور اور ٹنگمرگ، بانڈی پورہ، سنبل اور حاجن میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے اجتماعات منعقد ہوئے اس کے علاوہ سطی کشمیر کے شہر سرینگر ، گاندبل اور بڈگام میں بھی اسی طرح اجتماعات منعقد ہونے کی اطلاع ہے۔ ادھر نماز عید سے قبل اماموں، خطیبوں اور علمائے کرام نے فلسفہ عید الاضحی اور سنت ابراہیم ؑ ، حضرت اسماعیل ؑ اور قربانی سے متعلق مفصل روشنی ڈالی اور لوگوں کے دلوں میں ایمان کا نور تازہ کیا ۔