سرینگر/پارس ہسپتال سرینگر میں سنیچر وار کو ایک پریف بریفنگ کے دوران ڈاکتر جتندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارس ہسپتال میں تمام تر طبی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے مریضوں کو فراہم کی جارہی ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ کشمیر کے مریضوں کو کشمیر سے باہر دہلی ، چندی گڑھ ، یا دیگر شہروں کے بڑے ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا تھا جس میں نہ صرف ان کو مالی بوجھ بڑھ جاتا تھا بلکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوجاتا تھا اس کے ساتھ ساتھ تیمار دروں اور مریضوں کو سفر میں کئی تکالیف سے گزرنا پڑتا ۔ انہوںنے کہا کہ اب کشمیر میں پارس ہسپتال میں قریب قریب تمام امراض کا علاج و معالجہ اور تمام طرح کے ٹسٹ وغیرہ دستیاب ہے ۔