جھڑپ میں زخمی سی آر پی ایف اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا، ڈوڈہ تصادم میںپانچ زخمیوں کا علاج جاری
وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی بڑے پیمانے پر جاری ، اے ڈی جی پی سیرچ آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں
سرینگر//کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں جاری تصادم میں ایک اور جنگجو مارا گیا۔ جبکہ تصام آرائی میں مارے گئے جنگجوﺅں کی تعداد دوتک پہنچ چکی ہے ۔ ادھر کٹھوعہ جھڑپ میں زخمی ہوئے ایک اہلکار کی زخموں کی تاب نہ لاکر موت ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیدہ سوہل میں جاری تصادم میں ایک چھپا ہوا جنگجو مارا گیا ہے، جس سے مارے گئے جنگجوو¿ں کی تعداد دو ہو گئی ہے "سیکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بنیادی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تصادم کی جگہ اور اس کے آس پاس کوئی اور جنگجو موجود ہے۔یہاںمنگل اور بدھ کی درمیانی شب علاقے میں انکاو¿نٹر شروع ہوا، جس میں ابتدائی طور پر سی آر پی ایف کے ایک جوان کی جان لی گئی، جس کی شناخت 121 بٹالین کے کے داس کے طور پر ہوئی تھی۔سی آر پی ایف کا جوان کٹھوعہ بندوق کی لڑائی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بس














