وادی کشمیر کے پہاڑوں پر محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے عین مطابق ہلکی برف باری جبکہ چند میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ3اور4اکتوبر کو موسم خشک رہنے کے بعد 5کو پھر ہلکی بارشیں ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی درج ہونے سے لوگوں نے سردی میں اضافہ محسوس کیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 10 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے سے ہی موسم خشک مگر ابر آلود رہا تاہم کئی دن میں بعض اوقات آفتاب بھی نمودار ہوا جس سے ہلکی دھوپ چھائی رہی۔اس دوران بعد سپہر چار بجے کے قریب وادی کشمیر کے بیشتر پہاڑوں پر ہلکی برف باری اور بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سردی میں پھر ایک بار اضافہ ہوا ہے۔اس دوران کچھ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارشیں ہونے کے اطلات موصول ہوئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا 3اور4اکتو بر کو موسم خشک رہنے کے بعد5کو پھر معمولی بارشوں کے بعد10نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔