ایک سرکاری ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرینگر/28 مئی//سی بی آئی نے بانہال میں ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران ایک سرکاری اہلکار کو 18ہزا ر روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی تفتیشی بیورو نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک اہلکار کو شکایت کنندہ سے 18,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔جاری کردہ ایک بیان میںترجمان نے کہا کہ سی بی آئی نے ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے زمین کی تصفیہ کی درخواست پر کارروائی کے لیے 20،000 روپے رشوت طلب کی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے بعد ملزمان نے شکایت کنندہ سے 18000 روپے رشوت لینے پر رضامندی ظاہر کی۔سی بی آئی نے کل ایک جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے 18000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے رہائشی اور سرکاری احاطے کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں 3,71,500 روپے کی نقدی اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، جبکہ تفتیش جاری ہے۔














