مریضوں و بزرگوں کےلئے باعث پریشانی ، لاوڈ سپیکروں کے استعال پر پابندی کا مطالبہ
سرینگر///وادی میں شادی بیاہ میں دوران شب گانہ بجانے کے دوران سماعت شکن لا?ڈ سپیکروں کی وجہ سے شادی بیاہ کی جگہوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں خاص کر بیماروں و بزرگوں کو رات آنکھوں میں کاٹنی پڑتی ہے جبکہ دوران شب تیز آوازیں دیگر لوگوں کےلئے بھی باعث پریشانی بنتا ہے۔ اس ضمن میں عوامی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح وازوان تیار کرنے میں مضر صحت رنگ استعمال کرنے کے خلاف انتظامیہ نے اقدامات ا±ٹھائے اسی طرز پر دوران شب لاوڈ سپیکروں پر گانا بجانے پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں ان دنوں شادی بیاہ کا سیزن اپنے شباب پر پہنچ گیا ہے اور ہرطرف شادیوں کی تقریبات نظر آرہی ہے جہاں اکثر تقریبات پر لاکھوں روپے بطور اسراف خرچ کئے جاتے ہیں وہیں پر ان تقریبات میں دورا ن شب مہندی رات کو یا ولیمہ کی شب رواتی طور گانا بجانا کیا جاتا ہے جس میں رات بھر مرد و خواتین شب بیداری کرکے گانا بجانے والوں کے ارد گرد بیٹھ کر لطف روایتی کشمیری و فلمی گانوں سے لطف اندوز ہوجاتے ہیں تاہم ان سنگیت کی محفلوں میں اب شماعت شکن لاڈ سپیکروں کا استعمال کیا جاتا ہے اور بڑے بڑے سپیکروں لگاکر لوگوں کی نیندیں ا±ڑائی جارہی ہے۔ ان سماعت شکن لاڈ سپیکروں سے پیدا ہونے والے شورو غل سے شادی بیاہ کی تقریبات کی جگہوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں خاص کر بیماروں ، بزرگوں اور نوزائد بچوں کو شدید زہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حساس بیماریوں میں مبتلاءمریضوں کے رشتہ دار اگرچہ شادی بیاہ انجام دینے والوں سے منت سماجت کرتے ہیں کہ لاڈ سپیکر بند کریں تاہم وہ یہ کہہ کر بات ٹال دیتے ہیں کہ یہ ایک رات کا مسئلہ ہے۔وی او آئی کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے کئی جگہوں پر ایسی تقریبات میں لاڈ سپیکر کا استعمال کرنے والوں اور آس پاس کے لوگوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ ادھر عوامی حلقوں نے اس اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی بیاہ میں رویتی طور پر کشمیری سنگیت کا رواج اگرچہ صدیوں پ±رانا ہے تاہم ایسی تقریبات میں لاڈ سپیکروںکا استعمال ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ جس طرح واز وان کے تیار کرنے میں مضر صحت رنگ کے استعمال پر متعلقہ محکمہ نے پابندی عائد کی ہے اور آشپازوں کے خلاف کارروائی انجام بھی دی گئی جنہوں نے رنگ کا استعمال کیا ہے کے طرز پر ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے جو دوران شب ایسی گانہ بجانے کی محفلوں کے دوران سماعت شکن لا?ڈ سپیکروں کا استعمال کرکے لوگوں کو گوناگوں پریشانیوں میں مبتلاءکرتے ہیں۔ عوامی حلقوںنے انتظامیہ سے پ±ر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر ایک ایڈوازری جائری کی جائے تاکہ دوران شب لاڈ سپیکروں کے استعمال پر روک لگائی جاسکے۔