سرینگر/بڈگام میں ایک فش فارم کےلئے پانی کی سپلائی مبینہ طور پر بند کرنے کی وجہ سے اس فارم میں موجود ہزاروں کی تعداد میں ٹروٹ مچھلوں نے دم توڑدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام میں ایک فش فارم میں ہزاروں ٹراو¿ٹ مچھلیاں اس وقت مر گئیں جب حکومت کی طرف سے سڑک کی تعمیر کے لیے مواد اٹھانے کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔ ”پیرزادہ برادرز ٹراو¿ٹ فش فارم “نامی یہ فارم ڈونکلی باغ سیل بیرواہ علاقے میں توسہ میدان روڈ پر واقع ہے ۔اس ضمن میں فش فارم کے مالک نے جو پوسٹ گریجویٹ طالب علم ہے اور یہ منصوبہ شروع کیا تھانے بتایا کہ فش فارم کے لیے پانی ایک ندی سے آتا ہے جہاں سے سڑک کے مقاصد کے لیے مواد اٹھایا جا رہا ہے۔ جمعرات کی دیر رات تک پانی کی سپلائی ہموار تھی۔ جب ہم جمعہ کی صبح سویرے بیدار ہوئے تو ہمیں بڑی تعداد میں مچھلیاں مردہ ملیں۔انکوائری پرہمیں معلوم ہوا کہ کارکنوں نے پانی کی سپلائی بند کر دی تھی جس کی وجہ سے 2500 سے زیادہ مچھلیاں مر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ فش فارم سکھ ناگ نالہ میں پانی کی موجودگی کی وجہ سے شروع کیا۔ لیکن مسلسل آلودگی اور ڈریجنگ کی وجہ سے گہرائی میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ اس وقت ہمیں مقامی نالے سے پانی مل رہا ہے جہاں کہیں معدنیات لے جایا جا رہا ہے۔ وہاں کام کرنے والے لوگوں نے رات کے اوقات میں پانی کی سپلائی بند کر دی جس کے نتیجے میں میرے فارم میں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔














