ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے جنگلات میں آگ لگنے کی وارننگ جاری کی
سرینگر/23نومبر//وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں متواتر اضافہ کے بیچ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلاتی علاقوں میں آگ زنی کے واقعات بڑھ سکتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ پریشانی میں 112پر فوری کال کرنے کی صلاح دی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان، جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو خطے میں اگلے سات دنوں میں ‘جنگل میں شدید آگ’ کے خطرے کی پیش گوئی کی ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک ایڈوائزری میں کہاہے کہ جنگلات میں آگ لگنے کا شدید خطرہ اگلے 7 دنوں میں ہونے کا امکان ہے۔ لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ فوری ردعمل کے لیے 112 پر واقعے کی اطلاع دیں اورکسی بھی مدد کے لیے 112 پر ڈائل کریں۔خاص طور پرمحکمہ موسمیات نے کہا کہ جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں "گرمی کی لہر” اگلے چھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔”مجموعی طور پر، 31 مئی تک کوئی اہم موسمی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جموں ڈویژن اور کشمیر ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر اگلے چھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے یہاں تک کہ پہاڑی اضلاع اگلے چھ دنوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔